13 فروری ، 2015
اسلام آباد......سینیٹ الیکشن کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری وفاقی دار الحکومت میں قیام کے دوران سینیٹ کے انتخابات سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو ان کی آمد کی اطلاع کر دی گئی ہے۔