13 فروری ، 2015
کراچی.......کراچی میں پولیس ، رینجرز اور شہریوں کا نشانہ بنانے والے گرفتار دہشت گرد نے 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد محمد حسن عرف حاجی قاسم کو گذشتہ ماہ کراچی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ طالبان کے لئے تاجروں سے بھتا وصول کرتا اور جو بھتا دینے سے انکار کرتا اسے قتل کردیتا تھا ۔ محمد حسن کے مطابق وہ کمانڈر زبیر محسود کے لئے کام کرتا تھا اور اس کا تعلق شاہد اللہ شاہد کے گروپ سے ہے ۔ گرفتار دہشت گرد نے بھتا خوری کی سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کئی تاجروں کو بھتا نہ دینے پر قتل کیا اور سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز پر حملے بھی کرچکا ہے ۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم سہراب گوٹھ میں رہائش پذیر تھا اور اس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے ۔