پاکستان
16 فروری ، 2015

وزیراعظم کورہیڈ کوارٹرکراچی پہنچ گئے

وزیراعظم کورہیڈ کوارٹرکراچی پہنچ گئے

کراچی.......وزیراعظم نوازشریف کو ر ہیڈ کوارٹر کراچی پہنچ گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے آرمی چیف اور وزیر اعظم کو کراچی صورتحال پر بریفنگ دی۔قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔آپریشن ضرب عضب کے تناظر میں کراچی میں ہونے والی انٹیلی جنس کارروائیوں پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

مزید خبریں :