16 فروری ، 2015
گوادر ..........گوادر کے علاقے اورماڑہ میں ایمبولینس کوسٹل ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ہے۔ حادثہ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایمبولنس کراچی سے بلوچستان کے ضلع کیچ جارہی تھی کہ گوادر کے علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولہ کے مقام پر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار خاتون سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک 12سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق تربت سے ہے۔