16 فروری ، 2015
کراچی........وزیراعظم نوازشریف نے آج کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی کی گنجائش نہیں،عوام کو قومی ایکشن پلان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،کچھ صوبوں نے اس پلان پر تیزی سے عمل کیا جبکہ کچھ صوبوں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے،گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور کسی صورت اس میں ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ صوبے قومی ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کررہے ہیں جبکہ دیگر صوبوں کو ابھی بہت کام کرنا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ آئندہ نسل کے مستقبل کے لئے ہمیں ہرقیمت پردہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی۔ اور ہم دہشت گردوں کو مل کر ختم کریں گے۔