پاکستان
16 فروری ، 2015

سیکیورٹی خدشات:سانحہ بلدیہ کی اسپیشل پراسیکیوٹر مقدمے سے علیحدہ

سیکیورٹی خدشات:سانحہ بلدیہ کی اسپیشل پراسیکیوٹر مقدمے سے علیحدہ

کراچی ......سانحہ بلدیہ ٹائون کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علیحدہ ہوگئیں ،انہوں نے اپنا استعفیٰ سندھ حکومت کو بھجوادیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں شازیہ ہنجرا کا کہناتھاکہ بلدیہ فیکٹری کیس جان بوجھ کر خراب کیا گیا ہے، مجھے گواہوں کے بیانات کی نقول بھی نہیں دی گئیں، ڈھائی سال بعد پتا چلا گواہوں کی تعداد 950 ہوگئی ہے۔ان نے مزید کہا کہ تفتیشی افسراورپراسیکیوٹرمیں ہم آہنگی لازمی ہے، تفتیشی افسرکا تعاون حاصل نہیں رہا،مقدمہ مزید نہیں چلاسکتی، تفتیشی افسر کے رویے کی عدالت سے بھی شکایت کی ، عدالت نے کہا یہ جھگڑا آپ باہر نمٹائیں۔شازیہ ہنجرانے کہا کہبلدیہ فیکٹری کیس ملکی نہیں بلکہ بین الااقوامی شہرت کا مقدمہ ہے۔

مزید خبریں :