پاکستان
16 فروری ، 2015

کراچی میں امن کیلئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا،آرمی چیف

کراچی میں امن کیلئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا،آرمی چیف

کراچی ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے پولیس کوایک غیرسیاسی فورس بنانا ضروری ہے، تمام مجرموں کے خلاف سیاست ، مذہب اور فرقے سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے ۔سندھ ایپکس کمیٹی سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کراچی کا ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے، کراچی میں امن کا مطلب ملک میں امن ہے،اس کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام مجرموں کے خلاف سیاست، مذہب اور فراقہ واریت سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ رینجرز آپریشن سے امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔کراچی میں مستقل امن کے لیے سیاسی قوتیں اپنا کردار ادا کریں،تمام اسٹیک ہولڈرزکا وسیع تراتفاق رائے کراچی کے امن کے لیے ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پولیس کی تقرریوں اورتبادلوں میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، انٹیلی جنس اور قانون نافذکرنے والے اداروں میں بہترکوآرڈینیشن کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :