16 فروری ، 2015
لاہور.........لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کےخلاف جنسی ہراساں کرانے کا کیس دوسرے بنچ کومنتقل کردیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار پروفیسر زید نے موقف اختیار کیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہد کامران پر خواتین کوجنسی ہراساں کرنے کاالزام ثابت ہوچکاہے۔انہیں معطل کرکے کارروائی کی جائے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کو دوسرے بنچ کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ دوسرابنچ اسی نوعیت کے کیس کی سماعت کررہاہے۔مناسب ہے اس کی سماعت بھی وہی بنچ کرے۔