17 فروری ، 2015
ڈنیڈن.......اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا ہے۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے 4 کھلاڑی ابتدائی اوورز میں ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔تاہم میٹ میچن کے56اوررچرڈبیرنگٹن کے50رنزکی بدولت اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 142 رنز بنانے میں کامیا ب ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اورکورےاینڈرسن نے 3،3وکٹیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اورٹم ساؤتھی 2،2وکٹیں حاصل کرسکے۔