17 فروری ، 2015
نئی دہلی.......بھارت اور سری لنکا کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدے طے پاگیا ، سول جوہری تعاون کا معاہدہ سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کے دورہ بھارت کے دوران طے پایا،معاہدے کے تحت بھارت سری لنکا کو ایٹمی توانائی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کرے گا جبکہ 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ایٹمی ریکٹر بھی فروخت کیے جائیں گے۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ، یہ معاہدہ ایسے وقت طے پایا ہے جب چین سری لنکا میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے ۔