پاکستان
01 مئی ، 2012

حکومت کیخلاف تحریک: جماعت اسلامی کا ن لیگ کو گرین سگنل

حکومت کیخلاف تحریک: جماعت اسلامی کا ن لیگ کو گرین سگنل

لاہور … جماعتِ اسلامی نے حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک میں شریک ہونے کیلئے مسلم لیگ ن کو گرین سگنل دے دیا ہے، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کے غیرآئینی اقدامات کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ایک چارٹر پر اکٹھے ہونا ناگزیر ہے۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 4 سال سے جو رویہ اپنا رکھا ہے، اس پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتراض رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھے ہونا ضروری ہے۔ لیاقت بلوچ نے توقع ظاہرکی کہ مسلم لیگ ن اب مشترکہ فیصلوں پر استقامت دکھائے گی۔

مزید خبریں :