پاکستان
17 فروری ، 2015

عمران خان کیخلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان کیخلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی

لاہور........لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کیس کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی،عمران خان اور ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے ان کے مؤکل کے خلاف انتخابی دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگایا ہے،وہ عدالت میں پیش ہو کر ثبوت دیں ورنہ ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہتک عزت کی اس درخواست پر عمران خان کو بار بار نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے،آئندہ تاریخ پر عدالت پیش نہ ہوئے تو عدالت سے یک طرفہ کارروائی کی استدعا کریں گے۔

مزید خبریں :