17 فروری ، 2015
لاہور.........لاہور میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے باہر خودکش دھماکے میں ایک تھانیدار نے بھی جام شہادت نوش کیا،سب انسپکٹر رانایوسف چوکی بیگم کوٹ سے تبدیل ہو کر پہلے روز پولیس لائنر میں رپورٹ کرنے آیا تھا۔ شہید 6 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔سب انسپکٹر رانا یوسف،جو پولیس لائنز کے باہر دھماکے میں شہید ہو گیا،تھا تو وہ تھانیدار،لیکن اہل علاقہ کا اس سے اتنا پیار،کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ شہید کی بیوہ صدمے سے نڈھال اور بیٹیاں ماں کو سہارا دے رہی ہیں، کہتی ہیں ان کی دنیا اجڑ گئی ہے۔پولیس چوکی بیگم کوٹ کے اہلکار بھی شہید رانا یوسف کو کبھی بھلا نہ پائیں۔ اہل خانہ اوررشتے داروں کا کہنا ہے کہ وہ غمزدہ ضرور ہیں لیکن انہیں رانا یوسف کی شہادت پر فخر ہے۔