دنیا
01 مئی ، 2012

شمالی کوریا کا رویہ اسے عالمی برادری میں تنہا کردیگا، جاپان/ امریکا

 شمالی کوریا کا رویہ اسے عالمی برادری میں تنہا کردیگا، جاپان/ امریکا

واشنگٹن … امریکی صدر براک اوباما اور جاپان کے وزیر اعظم نے شمالی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے ،دونوں رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا رویہ اسے عالمی برادری میں تنہا کردے گا۔ واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ اشتعال دلانے کے جو طریقے شمالی کوریا اختیار کر رہا ہے وہ پرانے ہوچکے ہیں اور ان سے دنیا میں کوئی اچھا تاثر نہیں ڈالا جاسکتا۔ صدر بارک اوباما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو ہر صورت میں بین االاقومی اصولوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود راکٹ کا ناکام تجربہ کیا تھا۔

مزید خبریں :