Time 29 اپریل ، 2025
دنیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے قافلے میں شامل گاڑی کو اسرائیلی دارالحکومت میں حادثہ پیش آیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں بن یامین نیتن یاہو کے قافلے میں شامل ایک گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری۔

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیلی وزیر اعظم اس گاڑی میں سوار تھے یا نہیں تاہم حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم محفوظ ہیں۔

مزید خبریں :