پاکستان
17 فروری ، 2015

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ لنک روڈ از خود نوٹس کیس کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ لنک روڈ از خود نوٹس کیس کی سماعت

کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ لنک روڈ از خود نوٹس کیس میں مرنے والے مسافروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سانحہ لنک روڈ از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت نے جواب داخل کرایا،جس میں بتایا گیا کہ حادثے کی تحقیقات کروائی جارہی ہیں، عدالت نے فائر بریگیڈ، کمشنر کراچی اور چیئرمین اسٹیل ملز کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومت نےجاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا تاہم ادائیگی نہیں کی گئی۔ عدالت نےحادثے میں جاں بحق 20افراد کی تاحال شناخت نہ ہونے پر ڈی این اے لیب کو شناخت کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ لنک روڈ حادثے میں 60سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :