پاکستان
17 فروری ، 2015

پاکستان مستقبل قریب میں ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ترک وزیراعظم

پاکستان مستقبل قریب میں ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ترک وزیراعظم

اسلام آباد........ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے کہاہےکہ پاکستان مستقبل قریب میں ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور اب جو لوگ پاکستان چھوڑ کرجارہے ہیں وہ بھی پاکستان واپس آئیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنے کےلیے پرعزم ہیں، توانائی کےکئی منصوبے 2017 ءتک مکمل ہوجائیں گے۔ پاک ترک بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے کہاکہ پاکستان کے پاس ترکی سےزیادہ توانائی کے وسائل ہیں،کامیابی کیلئے استحکام اور اسٹریٹیجک وژن ضروری ہے۔

مزید خبریں :