پاکستان
18 فروری ، 2015

پاکستان کا کامیاب دورہ:ترک وزیر اعظم احمد داؤد وطن روانہ

پاکستان کا کامیاب دورہ:ترک وزیر اعظم احمد داؤد وطن روانہ

اسلام آباد ......ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ترکی سےزیادہ توانائی کے وسائل ہیں ۔آیندہ 5 سال میں دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں ۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے ترک وزیر اعظم کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو پرائم منسٹرہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نوازشریف نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ،انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا ۔دونوں وزرائے اعظم کےدرمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعدوفود کی سطح کا مشترکہ اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس ہوا۔معیشت ،تجارت اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے مفاہمت کی 9 یاداشتوں اور2معاہدوں پردستخط کیے گئے۔ وزیراعظم نےکہامسئلہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے بھی مثبت رویے کی توقع ہے۔ترک وزیراعظم احمد داؤد نے کہاکہ وہ پاکستان کواپنا پہلا گھرسمجھتے ہیں۔ تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ترک وزیراعظم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئ۔ تقریب میں ترک وزیراعظم احمد داؤداوگلو کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزازنشان پاکستان دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات ، دو طرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا۔پاکستان اور ترکی نے طے کیا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس اسی سال ترکی جبکہ سیکرٹری سطح پر ملاقات اس سال کے آخر میں اسلام آباد میں ہوگی ۔ پاکستان نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ فوجی تعاون میں اضافہ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کے درمیان بحری مشق 19 فروری سے شروع ہوں گی ۔ مشقوں میں حصہ لینے کےلیے ترکی کا بحری جہاز بائیو کاڈا کراچی پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں :