18 فروری ، 2015
کراچی .....کراچی میں حیدری تھانے کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے حیدری تھانے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد نواز اور محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو قریبی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔