پاکستان
18 فروری ، 2015

الیکشن کمیشن: سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ میں مشکلات

الیکشن کمیشن: سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ میں مشکلات

اسلام آباد .....الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیب ، ایف بی آر سمیت 11 اداروں سے امیدواروں کی تفصیلات اب تک موصول نہیں ہوئیں ، کاغذات کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہونی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو اب تک 11 اداروں سے امیدواروں کی مکمل تفصیل موصول نہیں ہوئی ہیں۔نیب ، ایف بی آر ، ایس بی پی ، سمیت 11 اداروں سے امیدواروں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :