پاکستان
18 فروری ، 2015

ژوب : 4پی ٹی سی ایل ملازمین کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کرالیا

ژوب : 4پی ٹی سی ایل ملازمین کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کرالیا

ژوب......ژوب میں ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے پی ٹی سی ایل کے 4ملازمین کو سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے بازیاب کرالیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے کامونکی میں سرچ آپریشن کر کے پی ٹی سی ایل کے 4مغوی ملازمین کو اغوا کاروں سے بازیاب کرالیا ہے ۔چاروں ملازمین کو ایک ہفتہ قبل مرغا کبز زئی کے علاقے سے اغوا کیاگیا تھا۔فورسز کا ملزمان کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید خبریں :