18 فروری ، 2015
لاہور ......لاہور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی، محمد ندیم چیچہ وطنی کا رہنے والا ہے،لاہور پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لیا جارہا ہے، شواہد کا فرانزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز ہوئے خودکش حملے میں شہید پانچویں شخص کی بھی شناخت ہوگئی ہے ، جبکہ اسپتال میں زير علاج 9 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔منگل کی دوپہر ایمپریس روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کےدفترکے باہرخودکش حملےمیں2پولیس اہلکاروں سمیت5 افرادجاںبحق اور 27 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالےپانچویں شخص کی شناخت ہو گئی، محمد ندیم ولد حافظ ممتاز چیچہ وطنی کا رہائشی تھا،جو دھماکے کے وقت اس پر موجود ٹریول ایجنسی میں ملازمت کا انٹرویو دینے آیا تھا۔ادھر گنگا رام اسپتال میں لائے گئے 15 زخمیوں میں سے5 جبکہ میواسپتال لائےگئے 12 زخمیوں میں سے4کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ۔میواسپتال میں اب بھی 8 جبکہ گنگا رام اسپتال میں 10زخمی زیرِعلاج ہیں،ڈاکٹروں کےمطابق2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ خودکش حملےکا مقدمہ ایس ایچ او قلعہ گوجر سنگھ کی مدعیت میں درج کیاگیا،۔ایف آئی آر کے مطابق 3 دہشتگرد ریلوے اسٹیشن کی جانب سے بھاگتے ہوئے پولیس لائنز کی طرف آئے،ان میں سے2 دہشتگرد بھگدڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرار ہوگئے جبکہ ایک نے خود کو دھماکےسے اڑا لیا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگرد سامنے آنے پر شناخت کیے جاسکتے ہیں۔خودکش حملےکےمقام پر تباہ حال گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔تاہم زندگی کا پہیہ رواں دواں ہے اور سیکیورٹی مزید سخت بنا دی گئی ہے۔