کھیل
18 فروری ، 2015

ورلڈ کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو105رنزسےہرادیا

ورلڈ کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو105رنزسےہرادیا

کینبرا......ورلڈ کپ کرکٹ میں گروپ اے کے ایک میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کوبآسانی شکست دے دی۔کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے افغانستا ن کو جیت کیلئے 268رنز کا ہدف دیا ، جواب میں افغان ٹیم 42اعشاریہ5اوورز میں 162رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپنر انعام الحق اور تمیم اقبال نے 47رنز کا آغاز فراہم کیا،تمیم اقبال 19رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،جلد ہی بنگلادیش کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا، انعام الحق نے 29رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔سومیا سرکار اور محمود اللہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 50رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو کسی حد تک مستحکم کیا، اس موقع پر اس موقع پر سومیا 28رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمود اللہ بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 23رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 114رنز بناکر ٹیم کو مشکل سے نکالا اور مجموعی اسکور233رنز تک پہنچادیا،شکیب الحسن 63اور مشفق الرحیم 71رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔یوں بنگلا دیش کی پوری ٹیم مقررہ 50اوور میں 267رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔افغانستان کی طرف سے حامد حسن، شاپور زردان، آفتاب عالم اور اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔268رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ کا آغاز تباہ کن رہا اور صرف تین رنز پر 3کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔افغانستان کی طرف سے سمیع اللہ شنواری42، محمد نبی44اور نوروز مینگل 27رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مشرفی مرتضیٰ نے 3اور شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :