19 فروری ، 2015
واشنگٹن......امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کےخلاف تمام ممالک کو یکجا ہونا پڑےگا۔دہشت گردایک ارب مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔انتہاپسندی کےخلاف اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر بارک اوباما نے کہا کہ شدت پسندگروپ اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے ۔دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔