26 جون ، 2025
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے مضافاتی علاقےکاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔
ڈیفنس، اسکیم 33 اور نارتھ ناظم آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، شارع فیصل کے علاوہ طارق روڈ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔
سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی، طارق بن زیاد سوسائٹی ملیر میں بھی بجلی بند ہوگئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہےا ور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق ہفتےکو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی گجرات میں ہواکاکم دباؤ موجود ہے، ہواکاکم دباؤ آئندہ دنوں سندھ میں بارش کا باعث بنے گا، بارش کی وجہ سے سندھ کے بیشترشہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔