Time 26 جون ، 2025
پاکستان

وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کافون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کافون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کےکلیدی کردار  پر مارکو روبیو سے تشکر کا اظہار کیا۔

اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم اور  امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر  اتفاق کیا ۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :