دنیا
02 مئی ، 2012

صدر اوباما اورصدر کرزئی نے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کردیئے

صدر اوباما اورصدر کرزئی نے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کردیئے

کابل.. . . امریکی صدر اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی نے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے پر دستخط افغان صدارتی محل میں کیے گئے۔ امریکی صدر بارک اوباما غیر اعلانی دورے پر افغانستان پہنچے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پر امن مستقبل کے خواہش مند ہیں۔معاہدہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد امریکا اور افغانستان کے تعلقات کے متعلق ہے۔

مزید خبریں :