پاکستان
02 مئی ، 2012

منڈی بہاوٴالدین:70 سالہ شخص کی لاش بیٹوں کے گھر سے برآمد

منڈی بہاوٴالدین. . . ..منڈی بہاوٴالدین میں 5 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ستر سالہ شخص کی لاش بیٹوں کے گھر سے برآمد ہوگئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی باغ علی کا رشتہ دار اسے تلاش کرتے منڈی بہاوٴالدین کے علاقے ڈنڈکا اس کے بیٹوں کے گھر پہنچا تو گھر بند تھا اور اس میں سے تعفن اٹھ رہا تھا،پولیس اور گاوٴں کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر کھدائی کے بعد مغوی باغ علی لاش برآمد کرلی گئی۔ باغ علی،اسکی والدہ رابعہ بی بی اوربہن گزشتہ 5 ماہ سے لاپتہ تھے جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی میں درج ہے۔مقتول کے رشتہ دار کا الزام ہے کہ باغ علی کو اس کے بیٹوں محمد اشرف، غلام عباس اور مظہر اقبال نے جائیداد کی خاطر قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :