02 مئی ، 2012
لاہور. . . .لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران گیس لیکیج سے ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس گئے جن میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔سلامت پورہ کے رہائشی وحید بٹ کے گھر کا سامان شفٹ کیا جارہاتھا، ایک کمرے میں گیس لیک ہورہی تھی ،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اندھیراچھایا تو اہلخانہ نے بے خبری میں موم بتی جلائی جس کیساتھ ہی آگ بھڑک اٹھی۔ کمرے میں موجود آٹھ افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جھلسنے والوں کی عمر سات سے 20سال تھی۔انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیاجہاں18سالہ جواد دم توڑ گیا۔ جھلسنے والوں میں رحمن، علی، جڑواں بھائی سکندر اورشہباز،عبداللہ، سویرااورجیاشامل ہیں۔