02 مئی ، 2012
اسلام آباد. . . . اسامہ کی پہلی برسی پر پاکستان بھرمیں ہائی الرٹ کردیا گیا۔غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں ہائی الرٹ ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک سیکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اسامہ بن لادن کی پہلی برسی کے موقع پر ہائی الرٹ کی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سکیورٹی ایجنسیز نے الرٹ رہنے اور انتہائی محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ اسامہ کی برسی پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور دہشتگرد کہیں کوئی حملہ نہ کردیں۔ مغربی ممالک کے سفارتخانے اور قونصل خانے پہلے ہی سکیورٹی کے بارے میں ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کو 5 مئی تک ریسٹورنٹس اور بازاروں میں جانے سے منع کیاگیا ہے۔