پاکستان
02 مئی ، 2012

بولان:سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ فائر

بولان. . . .بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے کولپور میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئرکور کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ فائر کئے جس میں سے پہلا راکٹ قبرستان دورسراسرنگ اورتیسرے چیک پوسٹ سے چندگزکے فاصلے پرگر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ رات کی تاریکی میں ملزمان کے حوالے سے بھی پتہ نہیں لگایا جاسکا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

مزید خبریں :