دنیا
02 مئی ، 2012

بن لادن کی موت پر اوباما کاسیاست چمکانا ٹھیک نہیں ،مٹ رومنی

بن لادن کی موت پر اوباما کاسیاست چمکانا ٹھیک نہیں ،مٹ رومنی

مین ہیٹن. . . .ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوارمٹ رومنی کاکہناہیکہ صدراوباما ،،اسامہ بن لادن کی ہلاکت پرسیاست نہ چمکائیں۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے فائرہاوٴس کے دورے پر مٹ رومنی نے خطاب کرتے ہوئے اسامہ کی ہلاکت کے ایک سال مکمل ہونے پرصدراوباما کے دورہ افغانستان کوسراہا۔ان کاکہناتھا صدراوباما کاکابل جاکرامریکی فوجیوں کے کرداراورپاکستان میں جرات مندانہ کارروائی میں بن لادن کوہلاک کرنے کی کارروائی کی یاد تازہ کرنا مکمل طورپرمناسب عمل ہے لیکن انھوں نے اس بات پرشدید تنقید کی کہ صدراوباماالقاعدہ لیڈرکی موت کو اپنے لیے سیاسی طورپراستعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مٹ رومنی نے واضح کیا کہ صدراوباما اپنے اوران کے درمیان اس معاملے کوامتیازکے طورپرسامنے لارہے ہیں جونامناسب ہے۔

مزید خبریں :