20 فروری ، 2015
واشنگٹن .......امریکا کے مشرقی علاقوں میں برف باری نے لوگوں کے معمولات منجمد کردئے ہیں۔دارالحکومت واشنگٹن میں لوگ کئی روز کی ٹھنڈ سے پریشان ہوچکے ہیں۔واشنگٹن میں برف باری کے بعد مکانات ،سڑکوں اور درختوں پر برف دکھائی دے رہی ہے۔ شہر کے تالاب بھی انتہائی سرد موسم کے باعث جم چکے ہیں۔ برف باری کی وجہ سے چرند پرند کوبھی خوراک کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔لوگوں نے موسم کی شدت کے پیش نظر انتہائی گرم کپٹرے پہنا شروع کردئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست النوائے سے مغربی ورجینیا تک درجہ حرارت منفی 17 ریکارڈ کیا گیا ہے۔