پاکستان
25 جنوری ، 2012

کراچی: آرام باغ میں کار پر فائرنگ ، تین وکیل جاں بحق

کراچی: آرام باغ میں کار پر فائرنگ ، تین وکیل جاں بحق

کراچی… کراچی کے مصروف ترین علاقے آرام باغ میں فائرنگ سے تین وکیل جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاہے،پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق چارمسلح ملزمان دو موٹرسائیکلز پر سوار تھے اور سٹی کورٹ سے ان کا تعاقب کررہے تھے۔ملزمان نے آرام باغ کے قریب وکیلوں کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار چار وکیل زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے تین وکیل زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کے نام، بدرمنیر ، فیصل شکیل، کفیل بتائے جاتے ہیں۔واقعہ میں ایک وکیل زخمی بھی ہوا ہے۔زخمی ہونیوالا کا نام نہیں معلوم نہیں ہوسکا۔واقع کے بعد ایک پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی تاہم وہ ملزمان کو روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید خبریں :