پاکستان
22 فروری ، 2015

پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر کا پاکستان کا کامیاب دورہ

پیرس.........رضا چودھری........تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر پاکستان کے کامیاب دورہ سے واپس فرانس پہنچ گئے، واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جیو جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور عمران خان و تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حالیہ دورہ پاکستان میں مرکزی لیڈر شپ سمیت تمام صوبائی و لوکل تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں رہیں اور انہیں خوشی ہے کہ تحریک انصاف عوام میں بہت تیزی سے مقبولیت کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مرضی لیڈرشپ سے ملاقاتوں میں انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پارٹی تنظیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کا پیغام دنیا کے ہر کونے پر موجود پاکستانی تک پہنچایا جائے اور جلد ہی عمران خان سمیت مرکزی سطح کے لیڈران یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں :