26 جون ، 2025
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کو چارج شیٹ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شکایات کا انبار لگاتے ہوئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نےکہا کہ ان کی حمایت کرنے والوں کو حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔
جنید اکبر نےکہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف بولتے ہیں تو بیرسٹر سیف حملوں کی تعریف کرتے ہیں، پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے والے آر اوز کو ترقیاں مل گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پیغام دیتے ہیں اور اگلی بار اس کے برعکس پیغام لے کر آتے ہیں، پارٹی کی طرف سےکوئی سپورٹ نہیں مل رہی، ایسے حالات میں ان کے لیے تحریک آگے بڑھانا مشکل ہے۔