22 فروری ، 2015
راول پنڈی.......... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان، یو اے ای کی مسلح افواج کے چیف جنرل حماد محمد اور بری فوج کےکمانڈربریگیڈیئر محمد صالح سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یو اےای کی قیادت نےآپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پرپاک فوج کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی اور نمائش میں اسٹالز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے فوجی سازو سامان میں دلچسپی کا اظہار کیا۔