02 مئی ، 2012
لاہور… ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل اورتمام انڈسٹری کوہفتے میں4کی بجائے5دن گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے سے دوماہ میں ایک ارب ڈالرکااضافی زرمبادلہ ملک میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر مملکت آصف زرداری اوروفاقی وزیرپٹرولیم عاصم حسین کے خصوصی اقدام کوسراہتے ہیں۔