دنیا
24 فروری ، 2015

طالبان سے چند دن میں مذاکرات شروع ہوجائیں گے ،افغان چیف ایگزیکٹو

طالبان سے چند دن میں مذاکرات  شروع  ہوجائیں گے ،افغان چیف ایگزیکٹو

کابل......افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کردی ۔افغان چیف ایگزیکٹو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں گے ، تاہم 2001 ء کے بعد حاصل کیے گئے اہداف پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا سینیئرپاکستانی اور افغان حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کے وفد نے افغان صدر اشرف غنی کو یہ پیغام پہنچایا تھا کہ طالبان رہنماؤں نے امن مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم شدت پسندوں کے مطالبات ابھی واضح نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان ، چین اور دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ طالبان کو مذاکرات پر راضی کرنے میں مدد کریں ۔

مزید خبریں :