24 فروری ، 2015
نئی دہلی........ بھارتی کوسٹ گارڈ آفیسر بی کے لوشالی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بی کے لوشالی کوسٹ گارڈ میں چیف آف اسٹاف نارتھ ویسٹ ریجن تھے،جنہوں نے پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے معاملے پرحکومتی مؤقف کے خلاف بیان دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔