26 فروری ، 2015
واشنگٹن....... امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی انتظامیہ امیگریشن پالیسی کے حوالے سے جاری قانونی جنگ جیت لے گی۔یہ بات امریکی صدرنے لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے نوجوان تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔امریکی صدر نے کہا کہ تاہم اس جنگ میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ محکمہ انصاف کی طرف سے ریاست ٹیکساس کی ایک عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے جس کے تحت 4.7 ملین غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کے لیے ملک میں قیام اور کام کرنے کے اجازت نامے روک دیے جائیں گے۔