27 فروری ، 2015
بیجنگ ......چین میں ہائی وے پر تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری نے مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کر دیں۔ شمال مغربی صوبے میں ہائی وے پر تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری نے مسافروں کا برا حال کر دیا ،کئی گاڑیاں برف میں 7 گھنٹے تک پھنسی رہیں۔ پولیس اہلکاروں نے 40 سے زائد افراد اور درجنوں پھنسی ہوئی گاڑیوں کوباہر نکالا۔ ہائی وے پر برف کے ڈھیر جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔تاہم کسی قسم کے حادثےکی کوئی اطلاع نہیں ملی،ریسکیو اہلکار ہائی وے سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔