27 فروری ، 2015
برمنگھم .......برمنگھم کے ایک اسٹور میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ نڈر اسٹور مالک کو بے خوفی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے دکھایا گیاہے۔برمنگھم کے علاقے کنگزنارٹن میں مسلح افراد چہرے پر نقاب لگائے ایک سپر اسٹور میں داخل ہوئے۔انہوں نے بظاہر ہاتھ میں ہینڈ گن تھامی ہوئی تھی۔ایک ڈاکو نے اسٹور مالک سے رقم کا مطالبہ کیا۔اسٹور مالک نے موقع کی نزاکت بھانپتے ہوئے ایمرجنسی آلارم بجادیا۔اس دوران اس نے ہاتھ میں بیس بال بیٹ بھی اٹھایا اور ڈاکوکوبھگانے کیلئے ڈرانے لگا۔ڈاکوبھی شاید بہت جلدی میں تھے اور صرف ایک موبائل فون لے کر وہاں سے بھاگ نکلے۔پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے۔