پاکستان
27 فروری ، 2015

شکارپوردھماکےمیں ملوث 2دہشت گردگرفتار

 شکارپوردھماکےمیں ملوث 2دہشت گردگرفتار

کراچی.........شکارپوردھماکےمیں ملوث 2دہشت گردکو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں ظاہر کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شکارپور کے قریب کچے کے علاقے میں حساس ادارے اور دیگراداروں نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔ دہش تگردوں سے تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، امام بارگاہ پر حملے کے بعد دھرنے پر بھی حملہ کرنا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھرا ڈرم، 2خودکش جیکٹس، بال بیرنگز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :