28 فروری ، 2015
کراچی...........کراچی کے علاقے لیاری دریاآباد میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے دریاآباد میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، مقابلے کے دوران 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقابلے میں پولیس زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی پولیس اہلکار کلری تھانے میں تعینات تھا۔