28 فروری ، 2015
لاہور......وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہےکہ سینیٹ کا الیکشن شو آف ہینڈ سے نہیں ہوسکتا ، لاہور ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے موقع پر جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے گند جمع کر رکھا ہے جوقابل اعتبار نہیں تو پھر انہیں پیک اپ کرلینا چاہیے ۔