پاکستان
28 فروری ، 2015

ایک شخص گائے کی دم پکڑ کر گھر میں داخل ہونا چاہ رہا ہے،فضل الرحمان

ایک شخص گائے کی دم پکڑ کر گھر میں داخل ہونا چاہ رہا ہے،فضل الرحمان

اسلام آباد.........جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک شخص گائے کی دم پکڑ کر گھر میں داخل ہونا چاہ رہا ہے،کسی شخص کو اسمبلی میں لانے کے لیے آئینی ترمیم کیوں لائی جارہی ہے؟مولانافضل الرحمان نے مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر ریلوے سعدرفیق کے ہمراہ میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں،مسلم لیگ (ن) کو آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا،اپنا مؤقف وزرا کے سامنے رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پہلے ہونی چاہیے تھی۔

مزید خبریں :