پاکستان
02 مارچ ، 2015

الطاف حسین اورآصف زرداری کےدرمیان ٹیلی فون رابطہ

الطاف حسین اورآصف زرداری کےدرمیان ٹیلی فون رابطہ

لندن.........قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اورآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سندھ میں مفاہمت کی فضا کوعملی طور پر فروغ دیا جائے گا، ماضی کی غلطیوں اور غلط فہمیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔ دونوں رہنمائوں نے ایک اعلامیہ میں پارٹی رہنماؤں کو آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت ہے اور ساتھ سندھ کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :