پاکستان
02 مئی ، 2012

سپریم کورٹ نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کیس بھی نمٹائے، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کو بھی نمٹائے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی کو بلایا گیا، ویسے ہی نواز شریف کو بلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے سر جھکایا، وہ نواز شریف سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ کبھی کسی پولیس افسر کے سامنے پیش ہوئے ۔

مزید خبریں :