02 مارچ ، 2015
راولپنڈی.........کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر خاتون اوربچہ جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال لایا گیا ہے دوسری جانب واہ کینٹ میں ایک پلازا گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پلازا گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔